اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

علامہ ریاض شاہ نے خارجیت اور یزیدیت کیخلاف علماء اہلسنت کو اتحاد کی دعوت دے دی

منہاج القرآن علماء کونسل کے وفد نے عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے پیر سید ریاض حسین شاہ کا شکریہ ادا کیا

شیعیت نیوز: ادارہ تعلیمات اسلامی اور جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے خارجیت اور یزیدیت کے خلاف علمائے اہل سنت کو متحد ہونے کی دعوت دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق منہاج القرآن علماء کونسل کے وفد نے ادارہ تعلیمات اسلامی اور جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید ریاض حسین شاہ سے ملاقات کی۔ سید ریاض حسین شاہ کا کہنا ہے کہ علماء اہلسنت نے اخلاق، علم اور محبت کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات، عوامی رابطہ وتشہیری مہم کا وقت ختم،انتخابی دنگل کل سجے گا

منہاج القرآن علماء کونسل کے وفد نے عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے پیر سید ریاض حسین شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے وفد نے ادارہ تعلیمات اسلامی کے سربراہ کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی کتب تحفہ میں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کے جلسوں میں مقررین نے جی بی صوبے کے قیام کی کھل کر مخالفت کی جو اس خطے کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

سید ریاض حسین شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خارجیت اور یزیدیت کیخلاف علماء اہلسنت متحد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نئی نسل کا اخلاق سنوارنے کیلئے مثالی خدمات انجام دیں، علماء کونسل کے وفد میں علامہ امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر، عثمان سیالوی، علامہ خلیل حنفی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button