مشرق وسطی

شام میں دہشت گردوں کی منتقلی، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کا مشترکہ تعاون

شیعت نیوز: متحدہ عرب امارات کا ایک انٹیلیجنس وفد دہشت گردوں کو جنوبی شام کے شہروں میں منتقل کرنے کے ایک منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے اسرائیل کے دورے پر ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت اس منصوبے پر عمل کرنے کے لئے شامی مخالفین کے نام سے ایک عسکری گروہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی سیکورٹی فورسز کے داعشی خفیہ ٹھکانوں پر سنگین حملے

ذرائع کے مطابق عرب امارات کا یہ اقدام شام میں ابوظہبی کی فوجی اسٹریٹیجی کے تناظر میں انجام پا رہا ہے اور اسی بنا پر شام مخالف گروہوں کے کچھ سابق سرغنوں سے اس منصوبے پر عمل درآمد کے لئے مدد لی گئی ہے۔

عرب امارات نے پندرہ ستمبر کو صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button