اہم ترین خبریںپاکستان

اہلیان گلگت بلتستان کا اہلبیتؑ سے عشق، مریم نواز کو بھی اہلبیتؑ سے محبت کا اظہار کرنا پڑگیا

شیعیت نیوز : اہلیان گلگت بلتستان کے اہلبیتؑ سے والہانہ عشق کی بدولت ن لیگ اور مریم نواز کو بھی اہلبیتؑ سے محبت کا اظہار کرنا پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان انتخابات کی وجہ سے اس وقت تمام سیاسی و مذہبی قیادت گلگت بلتستان میں موجود ہے، تاہم اہلیان گلگت بلتستان کی خانوادۂ رسالت ست والہانہ محبت و عقیدت کے پیش نظر سیاسی قائدین بھی اپنی الیکشن کیمپین میں حقیقتا یا دکھاوے کے طور پر اہلبیتؑ سے محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں سکردو میں مجلس وحدت کا پاور شو، ن لیگ اور پی پی کے جلسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

گزشتہ روز نگرخاص میں جلسے کے دوران مریم نواز نے اپنے اور اپنے خاندان کے اہلبیتؑ کے محب ہونے کے دعوے کیے جس پر یہی کہا جاسکات ہے کہ دیر آید درست آید۔

تاہم یہی وہ ن لیگ ہے جو پورے پنجاب میں کالعدم تکفیری دپشتگردوں کی نہ صرف پشت پناہ ہے بلکہ کالعدم لشکر جھنگوی کےجہنم واصل ملعون ملک اسحاق و ملعون احمد لدھیانوی جیسے دہشتگرد ن لیگ کے سیاسی جلسوں میں الیکشن کیمپین چلاتے نظر آتے ہیں۔

دنیا بھر میں تکفیریت کو پروان چڑھانے والے اور شیعیان حیدر کرار کے قاتل آل سعود کے خاص دوست اوررقیب بھی ن لیگ کی قیادت سے ہی وابستہ ہیں۔

اگر ن لیگ اہلبیتؑ سے محبت کے دعووں میں سچی ہے تو اسے تکفیریوں سے خود کو دور کرنا ہوگا جو نہ صرف پاکستان بلکہ اسلام کے بھی کھلے دشمن ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button