اہم ترین خبریںپاکستان

گلگت بلتستان انتخابات، مجلس وحدت مسلمین نے 3 حلقوں میں اپنے امیدوار میدان میں اتار دیے

شیعیت نیوز : گلگت بلتستان میں بڑا شیعہ ووٹ بینک رکھنے والی مذہبی سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان انتخابات میں 3حلقوں میں اپنے امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان انتخابات میں اپنے 3 امیدوار میدان میں اتارے ہیں جن کی تفصیلات سکردو حلقہ 2 سے محمد کاظم میثم، سکردو 4 سے ڈاکٹر مشتاق حکیمی اور نگر 2 سے ڈاکٹر حاجی رضوان علی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں گلگت بلتستان الیکشن، اسلامی تحریک 8حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے

اس کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہونے والی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مطابق باقی حلقوں میں مجلس وحدت حکمراں جماعت پی ٹی آئی کو سپورٹ کررہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے کامیاب نمائندوں نے عوامی خدمت کی ایک اعلی مثال قائم کی ہے جس کی بنیاد پر مجلس وحدت کے امیدواروں کی اپنے حلقوں میں پوزیشن مستحکم نظر آتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button