اہم ترین خبریںپاکستان

حکومت پاکستان کے خلاف امریکی دشمنی عیاں، امریکی سفارتخانے کو معافی مانگنی پڑگئی

شیعیت نیوز : حکومت پاکستان کے خلاف امریکی دشمنی عیاں ہوگئی، اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنا مہنگا پڑگیا، پاکستانیوں کی جانب سے شدید رد عمل کے بعد امریکی سفارتخانے کو معافی مانگنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے 10 نومبر کو ایک ٹویٹ کیا تھاجس میں انہوں نے ’ٹرمپ کی شکست دنیا بھر کے ڈیموگاگز اور آمروں کے لیے دھچکا‘ تھا۔ احسن اقبال نے اس خبر کو شیئر کرنے کے ساتھ کمنٹ لکھا ہوا تھا کہ ’ہمارے پاس پاکستان میں بھی ایک (ایسا ہی شخص) ہے۔ اسے جلد باہر نکال دیا جائے گا۔‘

امریکی سفارتخانے نے اپنی ملکی پالیسی کو بڑھاوا دینے کیلیے اور اپنے ایجنٹوں کو پیغام پہنچانے کیلیے 11 نومبر کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے اکاؤنٹ سے اسےری ٹویٹ کیا گیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ پاکستان کیلیے کیا نئی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں خوشی ہے کے ٹرمپ صدارتی انتخابات ہار گئے،ایوانا ٹرمپ

تاہم امریکی سفارتخانے کی ری ٹوئیٹ اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پرپاکستانیوں نےامریکی سفارتخانے کو آڑے ہاتھوں لیا اور سوشل میڈیا امریکی سفارتخانے کے خلاف بھر گیا۔پاکستان میں سوشل میڈیا، بالخصوص ٹوئٹر، پر ’’امریکی سفارتخانہ معافی مانگے‘‘ نامی ٹرینڈ چلایا گیا۔

اگرچہ سفارتخانے کی جانب سے بعد میں اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا تاہم ردعمل میں امریکی سفارتخانے کو شدید تنقید کا سامنا رہا جس کے بعد انھیں باقاعدہ معافی مانگ کر پاکستانی سیاست میں اپنی غیر جانبداری ظاہر کرنا پڑی۔

امریکی حکام پر تنقید کرتے ہوئے انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری کاکہنا تھاکہ’ ’امریکی سفارتخانہ اب بھی ٹرمپیئن طرز پر چل رہا ہے جس میں وہ ہماری اندرونی سیاست میں مداخلت کے ساتھ ایک سزا یافتہ مفرور کا ساتھ دے رہا ہے۔‘
’مونرو ڈاکٹرائن کئی صدیوں پہلے ختم ہو چکی ہے! امریکی سفارتخانے کو سفارتی روایات کی پیروی کرنی چاہیے۔ اگر یہ غلط ہے تو ٹویٹ کے ذریعے وضاحت کریں ورنہ معافی کی ٹویٹ جاری کرنا لازم ہے۔‘

پاکستانیوں کی جانب سے شدید احتجاج پرمتنازع ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد امریکی سفارتخانے نے باقاعدہ بیان جاری کر کے معافی بھی مانگی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سفارتخانے کا یہ ری ٹوئیٹ محض ایک غلطی نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں امریکی پالیسیوں کا عکاس ہے، امریکہ سمجھتا ہے کہ وہ شام ، افغانستان و عراق کی طرح پاکستان کے معاملات میں مداخلت کر کے حکومتوں کو تبدیل کرتا رہے گا تاہم پاکستان کے محب وطن عوام نے امریکی سفارتخانے کو بروقت جواب دے کر یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستانی امریکی چالوں سے ہوشیار ہیں اور ان کے عزائم کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button