عراق

آل سعود، آل نہیان، آل خلیفہ اور داعشیوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی عنقریب شکست پر سخت صدمہ

عراقی تجزیہ نگار کے مطابق آل سعود، آل نہیان، آل خلیفہ اور داعشیوں کو امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عنقریب شکست اور وائٹ ہاؤس سے اس کے اخراج پر سخت صدمہ ہےاورجو بائیڈن کی کامیابی کے بعد سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی بادشاہت کھٹائی میں پڑ جائۓگی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی تجزیہ نگاراحمد عبدالسادہ نے اپنے ایک ٹوئیٹر بینا میں لکھا ہے کہ آل سعود، آل نہیان، آل خلیفہ اور داعشیوں کو امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عنقریب شکست اور وائٹ ہاؤس سے اس کے اخراج پر سخت صدمہ ہےاورجو بائیڈن کی کامیابی کے بعد سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی بادشاہت کھٹائی میں پڑ جائے گی۔

عراقی تجزیہ نگار کے مطابق امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے آثار نمایاں ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ٹرمپ کے حامی عرب ممالک سعودی عرب، امارات اور بحرین کے خیمہ میں غم کی گھٹا چھائی ہوئی ہے۔ اس نے کہا کہ آل سعود، آل نہیان ، آل خلیفہ اور داعشیوں کے خیمہ میں غم کی فضا چھائی ہوئی ہے عبدالسادہ کے مطابق متحدہ عرب امارات اوربحرین کے اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی ٹرمپ کو کامیابی سے ہمکنار نہیں کرسکے۔عبدالسادہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی شکست کے نتیجے میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی بادشاہت کھٹائی میں پڑ جائے گی جبکہ سابق ولیعہد محمد بن نائف کی بادشاہت کے آثار نمایاں ہوگئے ہیں اور امریکہ میں تبدیلی کے ساتھ سعودی عرب میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلی رونما ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button