ایران

امریکی حکومت ایرانی قوم کے سامنے تسلیم ہوجائےگي: صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ میں نئی حکومت کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت ایرانی قوم کے سامنے تسلیم ہوجائےگي۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ میں نئی حکومت کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت ایرانی قوم کے سامنے تسلیم ہوجائےگي۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم امریکی دباؤ کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرےگی۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم کی کامیابی یقینی ہے۔ امریکی انتخابات کے نتائج آج رات تک سامنے آجائیں گے جس کے بعد معلوم ہوجائےگا کہ وائٹ ہاؤس میں اقتدار کس کے ہاتھ میں آئےگا لیکن ایران کے لئے مہم نہیں امریکی حکومت کسی کے بھی ہاتھ میں آئے بیشک امریکہ کی نئی حکومت ایرانی قوم کے سامنے تسلیم ہوجائےگی اور اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ ایرانی عوام کے صبر و استقامت کے سامنے وہ تسلیم ہونے پر مجبور ہوجائیں گے لیکن ایرانی قوم امریکی دباؤ کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرےگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button