ایرانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

دشمنوں کو شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہندس کے قد کے برابر انتقام کا منتظر رہنا چاہیے: جنرل باقری

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے سامراجیوں اور ایرانی قوم کے دشمنوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں شہید جنرل سلیمانی کے قد جتنے انتقام کا منتظر رہنا چاہیے۔

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے منگل کے روز کورونا سے مقابلے میں مغرب کے ثقافتی، معاشی اور سیاسی چیلنجز نامی ویبینار سے خطاب میں جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو شہید کرنے کے امریکا کے جرم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سامراجیوں کو ایک ایسے انتقام کے انتظار میں رہنا چاہیے جو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس فورس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی رضاکار فورس کے نائب کمانڈر شہید ابو مہدی المہندس کے نام کے شایان شان ہو۔

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کا مقتدرانہ میزائيل حملہ، عالم اسلام کے اس زخم پر ایک عارضی مرہم تھا اور دشمنوں کو ان دو شہیدوں کے قد کے برابر انتقام کا منتظر رہنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button