دنیا

سوڈان کو اسرائیل سے دوستی راس نہ آئی، فوجی بغاوت ناکام، کئی گرفتار

العالم ٹی وی چینل کے صحافی نے سوڈان میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کی خبر دی ہے۔

اس بغاوت کی کوشش جنرل ولد ابراہیم نے کی تھی، جو عمر البشیر کے دور میں بلو نیل خطے کا گورنر تھے۔

سوڈان میں العالم ٹی وی چینل کے صحافی طارق ابو شورہ کا کہنا ہے کہ عمر البشیر کے دور میں جنرل ولد ابراہیم نے بغاوت کی تھی ، جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔ وہ اسلام پسندوں کے کافی قریبی تھے اور فوجیوں میں بھی ان کا خاصہ اثر و رسوخ ہے۔ عمر البشیر اپنے دور حکومت میں انہیں سزا نہيں دے سکے تھے اور ان کو السائحون نامی اس گروپ کے عناصر کو معاف کرنا پڑا تھا ۔ اس گروہ کے عناصر ملک کی مسلح افواج کا حصہ تھے اور اسلامی رجحانات رکھتے تھے۔

یہ دوسرا موقع تھا جب ولد ابراہیم نے بغاوت کی ہے اور اس بار عمر البشیر حکومت کے وزیر مشیر علی مجوک نے ان کا ساتھ دیا تھا۔ علی مجوک کو سوڈان اور ایتھوپیا کے سرحدی شہر کلابت میں گرفتار کیا گیا۔ وہ بیرون ملک مقیم تھے اور دبئی سے ادیس آبابا واپس آئے تھے اور پھر انہوں نے بغاوت کا منصوبہ بنایا اور بالآخر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button