عراق

عراق میں الحشد الشعبی فورسز کی کاروائی داعش کا اہم سرغنہ ہلاک

عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے ترجمان نے دہشتگرد گروہ داعش کے اہم سرغنہ کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے ترجمان صادق الحسینی نے کہا ہے کہ صوبہ دیالہ کے گرد و نواح میں داعش دہشتگردوں کے اڈے پر حملہ کیا گیا جس میں داعش کا اہم سرغنہ ابوالحسن الکردی ہلاک ہو گیا۔

عراق میں داعش کی شکست کے باوجود بھی بعض علاقوں میں اس کے باقیات موجود ہیں اور وقفے وقفے سے دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button