اہم ترین خبریںپاکستان

جشن عید زہراؑ و تاج پوشی امام مہدی ؑ ،پاکستان بھرمیں مذہبی عقیدت واحترام سے منایا جارہاہے

ملک بھرمیں کروڑوں عاشقان مہدیؑ اپنے آقا ومولا کی ولایت کے روز آغاز پر جشن کی تقریبات ، لذیز پکوانوں اور منقبت خوانی کرکے مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔

شیعیت نیوز: دنیا بھرکی پاکستان میں بھی جشن تاج پوشی امام مہدی آخر الزمان ؑ مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجارہاہے، ملک بھرمیں کروڑوں عاشقان مہدیؑ اپنے آقا ومولا کی ولایت کے روز آغاز پر جشن کی تقریبات ، لذیز پکوانوں اور منقبت خوانی کرکے مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پاکستان فرانس کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دے کر فورا ًملک بدر کرے،علامہ اقتدار نقوی

تفصیلات کے مطابق 9ربیع الاول کا دن تمام شیعیان حیدرکرارؑ جشن عید زہرا ؑ اور جشن تاج پوشی امام مہدی آخر الزمان ؑ کے طور پر مناتے ہیں، آج کے روز قاتلان امام حسین ؑ کے سر امیر مختار ثقفی کی جانب سے امام زین العابدین ؑ کی بارگاہ میں پیش کیئے گئے اور انہوں نے اس پر مسرت کا اظہار کیا ،لہذٰا آج کے روز اہل بیت اطہار ؑ نے اپنا سوگ بڑھایاتھا اس کی پیروی کرتے ہوئے برصغیر پاک وہند کے شیعیان حیدر کرار ؑ بھی سوادو مہینے ایام عزا ئے حسینی ؑ منانے کے بعد اپنا سوگ بڑھادیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کی اہم کاروائی، کالعدم تحریک طالبان کے 2اہم کمانڈر واصل جہنم

آج کے دن کی دوسری خصوصیت امام حسن عسکری ؑ کی شہادت کے بعد آج بارہویں امام حضرت مہدی آخر الزمان ؑ کی ولایت وامامت کے آغاز سے منسوب ہے آج کے دن شیعیان حیدر کرارؑ اپنے آقا ومولا امام صاحب العصر والزمان ؑ سے تجدید عہد وفا کرتے ہیں،آج ملک بھرکی مساجد وامام بارگاہوں میں چراغاں کیا جارہارہے جبکہ آج شب ملک بھرمیں جشن کی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے جس میں مداح خوان اہل بیتؑ بارگاہ امامت وولایت میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے اور مومنین کی لذید پکوانوں سے تواضع بھی کی جائےگی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button