مقبوضہ فلسطین

سرائیل سے دوستی مردہ ضمیر حکمرانوں کا فلسطینیوں سے ‘سیاسی ظلم’ ہے

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے سوڈانی حکومت کی طرف سے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مردہ ضمیر اور بے حمیت حکمرانوں کا ‘سیاسی ظلم’ قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌کہا گیا ہے کہ سوڈانی حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرکے فلسطینی قوم کے ساتھ سیاسی نا انصاف کی کی ہے۔ خرطوم کا یہ اقدام مسلم امہ کے ضمیر اور اس کی جرات مندانہ تاریخ پر بدنما داغ ہے۔

ایک بیان میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس علاقائی اور عالمی سطح پر تبدیل ہوتی صورت حال اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خطرات اور پیچیدگیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ سوڈانی حکومت کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان سوڈانی قوم کے اجتماعی ضمیر کی آواز نہیں۔ سوڈانی قوم آج بھی فلسطینی قوم کی پشت پر کھڑی ہے۔

انہوں نے سوڈان کی سیاسی اور قومی رہ نمائوں اور قوتوں کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مذمت کو سراہا اور کہا کہ صہیونی ریاست کے ساتھ دوستی کرنے والے ممالک خسارے میں رہیں گے۔

ایک دوسرے سیاق میں اسماعیل ھنیہ نے فرانس میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پرمبنی خاکوں کی اشاعت کو اسلام پربراہ راست حملہ قرار دیا۔ انہوں‌ نے کہا کہ فرانس اس وقت اسلامو فوبیا کا شکار ہے اور اس نے اسلامی شعائر اور مسلمان ہستیوں کے خلاف گستاخانہ اور نفرت پرمبنی مہم شروع کرکے اپنی اصلیت بے نقاب کردی ہے۔ انہوں‌نے فرانسیسی حکومت پر زور دیا کہ وہ اسلامی شعائر کا مذاق اڑانے اور پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ خاکوں‌ کی اشاعت کا مجرمانہ اور اشتعال انگیز سلسلہ بند کرائے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

متعلقہ مضامین

Back to top button