مشرق وسطی

مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا سلسلہ جاری، امارات کی پہلی کمرشل پرواز اسرائيل پہنچ گئی

عرب حکمرانوں کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ متحدہ عرب امارات سے پہلی کمرشل پرواز سیاحوں کے ایک وفد کو لیکر اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پہنچ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ معاویہ اور یزید کے حامی اور طرفدار عرب حکمرانوں کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ متحدہ عرب امارات سے پہلی کمرشل پرواز سیاحوں کے ایک وفد کو لیکر اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پہنچ گئی۔

اطلاعات کے مطابق اماراتی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز کی پرواز نمبر 9607 دبئی سے 8 رکنی سیاحتی وفد کو لیکر اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے ایئرپورٹ بین گوریون پہنچ گئی جہاں ان کا غاصب صہیونی حکام نے پُرتپاک استقبال کیا ۔

ادھر اتحاد ایئر ویز کا بوئنگ طیارہ ” 787 ڈریم لائنر” آج ہی اسرائیلی وفد اور سیاحوں کو لے کر ابوظہبی ائیرپورٹ پہنچ گیا، یہ وفد ملکی دورے کے بعد 21 نومبر کو اسرائیل کے لیے دوبارہ روانہ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرلئے ہیں معاویہ اور یزید کے طرفدار عرب حکمرانوں کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے ادھر فلسطین نے امارات اور بحرین کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کی غداری اور خیانت کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرےگی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button