اسرائیلی بحریہ کا غزہ کے سمندر میں فلسطینی ماہی گیروں پر حملہ

17 اکتوبر, 2020 22:45

اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیووں نے ہفتے کی صبح محصور غزہ کی پٹی کے ساحل پر  فلسطینی ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں پر مشین گنوں  سے حملہ کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ، اسرائیلی بحری افواج نے غزہ شہر کے شمال مغرب میں السودانیہ کے ساحل سے تین سمندری میل کے فاصلے پر موجودگی کے دوران ماہی گیری کی کشتیوں پر مشین گنوں سے  فائر کیا ۔
حملے کی وجہ سے ماہی گیروں  ساحل پر واپس جانے پر مجبور ہوگئے، تاہم اس دوران کوءی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔
اسرائیلی بحری افواج اور ان کی توپیں غزہ کے ماہی گیروں کے آس پاس تقریبا ہر روز رہتی ہیں ، انہیں ہراساں کرتی ہیں ، ان پر گولی چلاتی ہیں ، ان کی کشتیوں کو نقصان پہنچاتی ہیں اور گرفتاریاں بھی کرتے ہیں۔ بعض اوقات بندوق کے حملوں کے دوران ماہی گیر زخمی یا ہلاک ہو جاتے ہیں۔

-مرکز اطلاعات فلسطین

1:50 صبح مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔