مشرق وسطی

امارات کے بعد بحرین کا بھی مال بردار جہاز صہیونی ریاست بھیجنے کا فیصلہ

اسرئیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد خلیجی ریاست بحرین نے بھی  پہلا مال برادر جہاز خلیفہ بن سلمان بندرگاہ سے اسرائیل کی حیفا بندرگاہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی ‘ایم ایس سی یسرائیل’ نامی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل عیدنی سیکین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بندرگاہوں پر امارات اور بحرینی مال بردار جہازوں کی آمد ورفت کے لیے بھرپور انتظامات کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جلد ہی بحرین میں نے اسرائیل میں اپنا پہلا مال بردار بحری جہاز بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی اخبارات نے دعویٰ کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کا ایک بحری جہاز مصر کی بور سعید بندرگاہ سے ہوتا ہوا اسرائیل کی حیفا بندرگاہ پر پہنچا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے بعد امارات کا یہ پہلا کارگو جہاز ہے جو صہیونی ریاست پہنچا ہے۔

ستمبر میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے امریکی ایما پر اسرائیل کوتسلیم کرنے کا اعلان کیا۔

زرایع: مرکز اطلاعات فلسطین

متعلقہ مضامین

Back to top button