وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کی حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی سے نجف اشرف میں ملاقات
شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی جناب ندیم افضل چن کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات، مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفترنجف اشرف میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم جناب عمران خان صاحب کےمعاون خصوصی جناب ندیم افضل چن صاحب کا خیرمقدم کرتےہوئےانکی معصومین علیھم السلام کی زیارات بارگاہ خداوندی میں مقبول ہوں اسکے لئےدعائیں فرمائیں ۔
آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے ان سےاپنی نصیحتوں میں فرمایا کہ حکومت پاکستان کاعراق اوردیگرعرب ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون قائم کرنا اورموجودہ تعلقات کو فروغ دینا اولین مقصد ہونا چاہئے، اس کے لئےآپ کو قدم بڑھانا چاہئےاسلئےکہ عراق پاکستان کےمقابل ایک چھوٹا ملک ہے لیکن خدا نےاسے تیل، زرنیخ (آرسینک)اور یورونیم جیسی نعمات سے نوازا ہے، دنیا کی بڑی طاقتیں عراق سے اپنے تعلق بہتر کرکے اس سےفائدہ اٹھا رہی ہیں اورمزید اٹھانا چاہتی ہیں لہذا آپ بھی قدم بڑھائیں اورتعلقات کو استوارکریں۔
یہ بھی پڑھیں: نارووال میں خواتین عزاداروں پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی پنجاب اسمبلی میں گونج، زہرا نقوی نے توجہ دلاؤنوٹس جمع کروادیا
انہوں نے کہاکہ میں اپنی جانب سےعراق کے سربراہان حکومت کو نصیحت کرچکا ہوں اورکرتا رہونگا کہ وہ پاکستان سےاقتصادی وصنعتی تعلقات کو بہتربنائیں اسلئےکہ پاکستان اس میدان میں عراق کی بہتر انداز میں مدد کرسکتا ہےاورمناسب اور سستی قیمتوں پر اسکی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بناسکتا ہےلیکن حکومت پاکستان کو بھی چاہئے کہ وہ تمام شعبوں میں خاص کراقتصادی و صنعتی تعلقات کو مزید بہتربنائیں اور وہ چیزیں جو عراق میں نہیں ہیں جیسے بجلی کی فراہمی میں بہتری، چاول،اگر کسی دوسرے ملک سےیہ چیزیں آتی ہیں تو آپ اس سے کم قیمت پرعراق کو فراہم کر سکتے ہیں اوراسکے بدلےعراق کے پاس جو نعمات ہیں جیسے تیل وغیرہ اورجسکی پاکستان کو ضرورت بھی ہے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اسکےعلاوہ صنعت کے شعبے میں کم مدت اورکم قیمت پرعراق میں صنعتی کمپنیاں لگائی جاسکتی ہیں جس سےعراقیوں کو روزگار بھی ملےگا اور پاکستان اقتصادی طور پرفائدہ اٹھاسکےگا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، اربعین امام حسینؑ پرپیدل مارچ کرنے کے جرم میں عزاداروں پر 8تھانوں میں مقدمات کا اندراج
اس خصوصی ملاقات میں عتبات عالیات اورمقامات مقدسہ کی زیارت کو آنے والے زائرین کے امور بھی زیر بحث آئے جس پرمرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نے مہمان سے اس حوالے سے اپنا نظریہ بیان فرمایا اورامید کا اظہارکیا کہ زائرین کی تمام مشکلات کا مناسب حل نکلےگا۔ اپنی جانب سے محترم ندیم افضل چن صاحب نے مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کا قیمتی وقت دینے اورنصیحتوں پرشکریہ ادا کیا اورانکی نصیحتوں کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خدمت میں پہنچانےکی یقین دہانی کرائی۔







