مولاناڈاکٹر عادل خان کا قتل ناقابل معافی وتلافی نقصان ہے،علامہ رضی جعفرنقوی

11 اکتوبر, 2020 04:38

شیعیت نیوز: علامہ سید رضی جعفر نقوی صدر جعفریہ الائنس پاکستان نے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور ممتاز عالم دین ڈاکٹر عادل خان کی سفاکانہ ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔میڈیا کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عادل خان کا قتل شہر کےپر امن حالات خراب کرنے کی سازش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولاناعادل خان کا قتل، بھارت پاکستان میں علماء کو قتل کرا کر شیعہ سنی فسادات کرانا چاہتا ہے،وزیر اعظم عمران خان

انہوں نے کہاکہ امن و امان کی صورتحال خراب جبکہ حکومت سیاسی شعبدہ بازی میں مصروف ہے۔مولانا عادل خان کے قتل سے ملک ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا۔دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں لیکن کوئی توجہ دینے پر تیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی یزیدی پولیس کا جلوس چہلم امام حسینؑ میں شرکت پر نارووال کی عزادار خواتین پر بدترین تشدد، 6خواتین اور 15 مرد عزادار لاپتہ

علامہ سید رضی جعفرنقوی نے مزید کہاکہ ڈاکٹر عادل خان کا قتل ناقابل معافی وتلافی نقصان ہے۔حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قاتلوں کی فوری گرفتاری یقینی بنائیں اورملک دشمن عناصر کی سازش کے محرکات سامنے لائیں۔

5:24 صبح مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔