یمن

یمن کے شہری علاقوں پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری

شیعیت نیوز : غریب ترین مسلم ملک یمن کے خلاف سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کسی طرح تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

سعودی فوجی اتحاد میں شامل 41 ممالک کے کرائے کے فوجیوں نے یمن کے صوبے الجوف کے خب اور الشعف علاقوں پر 11 مرتبہ بمباری کی جبکہ سعودی جنگی طیاروں نے بھی صوبہ صعدہ کے باقم شہر پر حملہ کیا۔

اس سے چند روز قبل بھی مغربی صوبے الحدیدہ کے شہر الحوک پر شدید گولہ باری کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ اور ایک کم سن بچی اور اس کی ماں شہید جبکہ تین خواتین زخمی ہو گئی تھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں یمن: سعودی اتحادی حملوں میں کمسن بچہ شہید، ۲ خواتین سمیت ۶ افراد زخمی

سعودی حکومت کی سرکردگی میں قائم یمن مخالف فوجی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجی اس ملک کے مختلف علاقوں کو مسلسل وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

در ایں اثناء جارح سعودی اتحاد نے یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کے بم سے لیس ایک ڈرون کو سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران کی فضا میں تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ ملک کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی لاکھ یمنیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button