دنیا

 کشمیر میں بھارتی مظالم، ۱۴ ماہ میں خواتین سمیت ۲۵۳ افراد شہید: رپورٹ جاری

کشمیر میڈیا ریسرچ سیکشن کی رپورٹ کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے اغوا کے بعد انہیں مجاہد یا ان کے ساتھی قراردیتے ہوئے جعلی مقابلوں میں شہید کر دیا جاتاہے۔

کشمیر میڈیا سروس نے 14ماہ مکمل ہونے پر رپورٹ جاری کی ہے۔

بھارتی فوجیوں کی طرف سے پر امن مظاہرین پر گولیوں، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے بے دریغ استعمال سے کم سے کم ایک ہزار 498 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 14 ہزار 96 افراد کو گرفتار کیا اور 89 خواتین کی بے حرمتی کی اور 968 گھروں یا عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔

ان چودہ مہینوں میں مقبوضہ وادی میں مکمل لاک ڈاﺅن اور کرفیو ہے، شہریوں کو کسی بھی نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 5اگست کو بھارت نے کشمیرکی خصوصی حیثیت اور بھارتی آئین میں تبدیلی کرتے ہوئے 35اے اور 370قانون کو ختم کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں کرفیو لگا دیا تھا اور تمام سیاسی رہنما و کارکنوں کو نظربند کر دیا گیا تھا۔ بھارت نوازسیاستدانوں نے بھی بھارت کے اس گھناﺅنے اور غیرقانونی اقدام کی مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button