عراق

بغداد میں امریکی فوجی اڈے وکٹوریا پر راکٹوں سے حملہ

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے کے قریب امریکہ کے فوجی اڈے وکٹوریا پر 2 راکٹ داغے گئے۔ اسی کے ساتھ ہی بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارتخانے کے قریب التوحید تیسرے اڈے کو بھی راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق التوحید فوجی اڈے میں اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم فعال ہوا جس کے بعد کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بغداد ایئرپورٹ کے اس حصے پر متعدد بار راکٹوں اور میزائلوں سے حملے ہوئے ہیں جہاں امریکی فوجی تعینات ہیں۔

امریکی دہشت گرد بغداد ایئرپورٹ کے اس حصے کا استعمال کرتے ہیں اور انہوں نے اپنا فوجی ساز و سامان وہاں جمع کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button