لبنان

صہیونی ریاست کی حزب اللہ کے خلاف ہرزہ سرائی پر لبنان کے نمائندے کا فیصلہ کن رد عمل

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں لبنانی نمائندے نے حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی نمائندے کی ہرزہ سرائی پر سخت رد عمل کا اظہار کیا اور مزاحمتی تحریک کو لبنانیوں کے ارادوں کا لازمی جزو قرار دیا۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں لبنانی سفارتی مشن کے نمائندے نے حزب اللہ کے خلاف صہیونی حکومت کے نمائندے کی ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

اقوام متحدہ میں لبنان کے دائمی رکن نے کہا: لبنان کو اسرائیل کا جواب دینے کا حق حاصل ہے وہ رژیم جو جوہری ہتھیاروں سے لیس ہے اور انسانی حقوق کی پامالی میں ید طولیٰ رکھتی ہے اور سالہا سال سے لبنان اور فلسطین میں بین الاقوامی جرائم کا ارتکاب کرتی آئی ہے آج ہم صبرا و شتیلا کے قتل عام کی اڑتیسویں برسی کے موقع پر اس عظیم جنایت کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو عصر حاضر کی مجرم ترین ریاست گردانتے ہیں۔

احمد سویڈن نے مزید کہا: "لبنان اپنے تمام قانونی اداروں کے ساتھ جو لبنانی عوام کی خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، اپنی سرزمین کو آزاد کرنے اور اپنی خودمختاری کا تحفظ کرنے میں مزاحمت کا ساتھ دینے کا حق رکھتے ہیں۔ اور حزب اللہ لبنان ایک ایسی مزاحمتی تحریک ہے جو لبنانی عوام کے ارادوں کا لازمی جز ہے”۔

انہوں نے کہا، "قابض اسرائیلی حکومت نے بیروت بندرگاہ پر بمباری کے معاملے میں خود کو لبنانی عدلیہ کی حیثیت سے کھڑا کیا ہوا ہے، اس مسئلے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں، لیکن غیر ملکی منصوبہ بندی کے مفروضے کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔”

متعلقہ مضامین

Back to top button