عراق

حشد الشعبی نے داعشی دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا، متعدد دہشت گرد ہلاک

عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین میں تکفیری دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو پسپا کرکے معتدد داعشی دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیاہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق، عراقی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے شمالی صوبے صلاح الدین میں داعشی دہشت گردوں کے حملےکو پسپا کردیا ہے۔

حشد الشعبی نے گذشتہ رات ایک مختصر بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراقی سرکاری فوج اور رضارفورسز کے جوان شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین میں دہشت گرد عناصر کے حملوں کو روکنے میں کامیاب ہوگئے۔

اس سلسلے میں، عراقی خبر رساں ایجنسی "واع” نے اطلاع دی ہے کہ الحشد بریگیڈ نے صوبہ صلاح الدین کے علاقے "تل الذہب” میں داعش دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرکے دہشت گردوں کو علاقے سے فرار ہونے پر مجبور کردیا۔

حشد الشعبی سے وابستہ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس کارروائی میں داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک یا شدید زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button