اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کے مولوی نے سبق یاد ناکرنے پر بیوہ ماں کااکلوتا 5سالہ معصوم بچہ مارڈالا

تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے مولوی نے سبق یاد کرنے پر مدرسے میں معصوم طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر اس کی جان لے لی،نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا

شیعیت نیوز: تکفیری مولوی کا بدترین تشدد بیوہ ماں کے5سالہ اکلوتے معصوم بچے کو جان سے مار ڈالا، پنڈی بھٹیاں کے علاقے میں ایک یتیم بچے کی سبق یاد نہ ہونے کی وجہ سے کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے درندہ صفت مولوی نے مار مار کر جان لے لی ۔انصاف کیلئے آواز بلند کرنے پر مقامی چوہدری کا بیوہ ماں پر صلح کیلئے دباؤ، وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدارسے دکھیاری بیوہ ماں کو انصاف دلوانے میں اپنا کردار اداکرنے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے مولوی نے سبق یاد کرنے پر مدرسے میں معصوم طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر اس کی جان لے لی،نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا،بچے کی بیوہ والدہ نے کہا ہے کہ میرا بیٹا پچھلے تین دن سے بہت بیمار تھا جیسے ہی کچھ ٹھیک ہوا تو مجھے کہا امی میں آج مدردسے جائوں گا استاد صاحب بہت ڈانٹتے ہیں میں نے روانہ کیا ابھی مشکل سے ایک گھنٹہ ہی گزرہ ہوگا ساتھ والے گھر کا ایک بچہ مدرسے سے بھاگتا ہوا آیا اور کہا کہ آپ کے بیٹے کو استاد نے بہت مارا ہے مجھے استاد نے کہا ہے کہ جائو اس کی ماں کو بلا لائو یہ بہانہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لنگرونیاز امام حسین ؑ سے ناصبی اہل سنت کو تکلیف، چکوال میں شیعہ عزادارخاندان پر مقدمہ درج

مقتول کی ماں کے مطابق جب میں وہاں بھاگتی ہوئی پہنچی تو میرا بچہ مجھے زمین پر پڑا ہوا ملا جب میں نے اس کی کمر پر ہاتھ رکھ کر اٹھانے کی کوشش کی تو میرے ہاتھ گیلے ہونے لگے کمر سے کپڑا ہٹایا تو بچے کی کمر خون سے لت پت تھی میری زمین پائوں سے نکل گئی ۔ہائے افسوس ہائے افسوس میرا ایک ہی بچہ تھا اور وہ بھی ظالم انسان نے بے رحمی سے قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں بغاوت کا خدشہ بڑھنے لگا، بن سلمان کی قید سے اہم شہزادہ فرار

روتے ہوئے ماں نے انصاف کی اپیل کی ہے،ماں کے مدعی بننے پرعلاقے کے چوہدری نے صلح کے لیے اس بیوہ عورت کو دھمکی دی ہے کہ چپ چاپ صلح نامہ کردو، آئین اس دکھیاری ماں کی آواز بنیں تاکہ حکام بالا تک یہ بات پہنچ جائے اور وہ اس کا نوٹس لیں اور ظالموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے۔ یتیم بچے کے انصاف کے لیے تاکہ ایک بیوہ عورت کو انصاف مل سکے درندہ صفت قاتل اور اس کو بچانے والے کیفرکردار تک پہنچ جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button