پاکستان کی اہم خبریں
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، 4 وہابی دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ

پاکستان میں سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ آپریشن کے دوران 4 وہابی یزیدی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ آپریشن کے دوران 4 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کیا، اس دوران گولہ بارود سمیت اسلحے کا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن میں وہابی اور یزیدی دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے اور انتظامی کیمپس تباہ کردیے گئے ہیں اور آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 وہابی یزیدی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔