لبنان

لبنان؛ سیکیورٹی فورسز نے تکفیری دہشت گروہ داعش کے کمانڈر کو ہلاک کردیا

شمالی لبنان میں سیکیورٹی فورسز نے داعش سے وابستہ دہشت گرد گروہ کے رہنما کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق، لبنانی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال میں داعش سے وابستہ دہشت گرد گروہ کے رہنما سرچ آپریشن کے دوران مارا گیا ہے۔

العہد نیوز نے خبر دی ہے کہ لبنانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے شمال میں داعش سے وابستہ دہشت گرد گروہ کے سرغنہ "خالد التلاوی” کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

العہد نیوز کے نمائندے کے مطابق لبنانی فوجی اہلکار شمالی لبنان کے علاقے «سهل دنحی» میں تین مطلوب دہشت گرد عناصر کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہے تھے تاہم دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں موقع پر ہی ایک خطرناک دہشت گرد مارا گیا۔

لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقے طرابلس میں دہشت گرد عناصر کے ساتھ جھڑپوں میں تین لبنانی فوجی شہید ہوگئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنانی فوج کے جوانوں کو مطلوب دہشت گرد خالد التلاوی کے گھر کی تلاشی کے دوران دہشت گردوں نے گولی مار کرشہید کردیا جبکہ ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہوا ہے۔

واضح رہے کہ تقریبا دو ہفتے قبل لبنانی فوج نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا ایک اہم سرغنہ گرفتار کرلیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button