مشرق وسطی

الوفاق :بحرین کی خیانت امت اسلامی اور عرب کے خلاف ناقابل معافی جرم ہے

الوفاق بحرین کے عالم دین نے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض عرب ممالک کے حکمراں امت کے لیے کس قدر خطرناک ہیں۔
جمعیت قومی اسلامی کے سربراہ شیخ علی سلمان کے ڈپٹی شیخ حسین الدیهی نے ٹوئٹ کیا ہے: بحرین کی سازش اور خیانت امت عربی و اسلامی کے لیے تاریخی اور ناقابل فراموش جرم ہے۔

انکا کہنا تھا: بحرین کے فرزند اس معاملے کو برداشت نہیں کریں گے جبکہ بحرین کے حکمران مشاورت کے بغیر اکیلے خیانت کے فیصلے کرتے ہیں اور اگر انکی خیانت نہ ہوتی تو آج فلسیطن کے پرچم ہر میدان میں لہراتے نظر آتے۔

جمعیت الوفاق کے قایم مقام جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا: ان حالات کا تقاضا ہے کہ عربی امت بیداری کا مظاہرہ کریں اور شیطانی منصوبوں کو ناکام بنانے میں کردار ادا کریں۔

انکا کہنا تھا: حالات پر نظر رکھنے والے جانتے ہیں کہ خیانت کرنے والے اقتصادی، سیاسی، فوجی اور اخلاقی و انسانی ہر میدان میں ملک کو پیچھے دھکیلنے پر تلے ہوئے ہیں۔/

متعلقہ مضامین

Back to top button