یمن

سعودی جنگی جرائم جاری، صنعا کے رہائشی علاقوں پر بمباری

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صنعا کے رہائشی علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز صوبہ صنعا کے علاقے سعوان اور شعوب نامی شہروں کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

یمن فوج کی مغربی کمان کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صنعا میں فوج کی انجینیرنگ کور اور نیشنل انٹلی جینس کے دفاتر پر بھی بمباری کی ہے۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے گزشتہ ہفتے کے دوران سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے شہر ابہا کے ہوائی اڈے کو ڈرون اور میزائیل حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ مارچ دو ہزار پندرہ سے جاری اس جارحیت کے نتیجے میں قریب سترہ ہزار سے زائد بے گناہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر بھی مجبور ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button