پاکستان اور روس کے درمیان لانگ ٹرم تعلقات کے امکانات پیدا ہوگئے، وزیر خارجہ

09 ستمبر, 2020 15:30

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان لانگ ٹرم تعلقات کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

ایکس پریس نیوز کے مطابق پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان لانگ ٹرم تعلقات کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ماسکو روانہ ہو رہا ہوں، روسی وزیرِ خارجہ سے کل ملاقات طے ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس سے لانگ ٹرم تعلقات کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں، انرجی سیکٹر میں روس سے باہمی تعاون پر بھی بات ہو گی۔

12:05 شام اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔