عراق

داعش سے مقابلہ، حشد الشعبی کے کمانڈر کی شہادت

عراق کے مقاومتی تحریک الحشد الشعبی نے اپنے ایک کمانڈر "حسین رزاق المیاجی” کی تکفیری گروہ داعش سے مقابلہ میں شہادت کی خبر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز حشد الشعبی کی جانب سے جاری بیانیہ میں اعلان کیا ہے کہ عراق کے شمالی علاقہ "خانقین” میں واقہ صوبہ دیالہ میں داعش کے ساتھ چھڑپ میں ان کے ایک کمانڈر کی شہادت ہوئی ہے۔

حشد الشعبی کا کہنا تھآ کہ انہوں نے داعش کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنایا ہے اور تکفیری گروپ کے حملے کو پسپا کردیا ہے۔ داعش سے اس مقابلہ میں ان کے ایک کمانڈر کی بھی شہادت ہوئی ہے۔

اعلامیہ میں کہنا تھا کہ سر زمین عراق سے داعش کے ناجائز وجود کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

-الحشد الشعبی

متعلقہ مضامین

Back to top button