پاک ایران وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، اہم امور پر تبادلہ خیال

04 ستمبر, 2020 01:01

شیعیت نیوز: پاک ایران وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، تفصیلات کے مطابق ،ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج سہ پہر وزیر مملکت برائے امور خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی اس گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان قائم مشترکہ تعاون کمیشن، شنگھائی تعاون تنظیم، افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور کشمیر کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

محمد جواد ظریف نے اس گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی کے کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے پر خوشی جبکہ سندھ میں آنے والے سیلاب کے حوالے سے پاکستانی عوام و حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

4:23 شام اپریل 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔