مقبوضہ فلسطین

اماراتی حکمران، اسرائیل کی ساکھ کو بہتر بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ مشیر المصری

شیعیت نیوز : فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سینیئر رہنما مشیر المصری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے صیہونیوں کا لبادہ اوڑھ لیا ہے اور وہ اسرائیل کی ساکھ کو بہتر بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سینیئر رہنما مشیر المصری نے کہا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پہلی کمرشل پرواز ملت فلسطینی قوم کی پیٹھ میں ایک اور خنجر گھونپنے کے مترداف ہے۔

حماس کے رہنما مشیر المصری نے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام اس طرح کے اقدامات کے ذریعے امریکی منصوبے سینچری ڈیل پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسکے مقابلے کے لئے ان حالات میں استقامت کا راستہ اختیار کرنا ہی واحد اسٹرٹیجی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات نے اسلامی دنیا اور خطی ممالک کے ساتھ غداری کی۔ آیت اللہ علی خامنہ ای

حماس کے لیڈر مشیر المصری نے کہا کہ اگر اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں اپنا محاصرہ جاری رکھا تو فلسطینی مزاحمتی دھڑے خاموش نہیں رہیں گے۔

المصری نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی آہستہ آہستی موت کی جانب جا رہے ہیں اور انکے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بدتر حالات زندگی اور کرونا وائرس کے بحران سے فائدہ اٹھا کر اسرائیل محاصرہ زدہ  غزہ کی پٹی پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوششوں میں  کامیاب نہیں ہوسکتا۔

حماس کے رہنما نے تنبیہ کی کہ مزاحمتی حملے جاری رہیں گے اور اسرائیلیوں کو اپنی  پناہ گاہوں میں محصور کرلیا جائے گا۔

تحریک حماس اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اس سے پہلے متحدہ عرب امارات کے اقدام کو غداری سے تعبیر کرتے ہوئے ان کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے فلسطینیوں سے متحد ہوجانے کی اپیل کی تھی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کی برقراری کے تناظر میں پیر کو صیہونی حکومت کا پہلا مسافر طیارہ سعودی عرب کی فضاؤں سے گزر کر ابوظہی پہنچا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button