لبنان

لبنان: مصطفی الادیب پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد نئے وزیر اعظم منتخب

شیعیت نیوز : لبنان میں مصطفی الادیب کو لبنان کی پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد صدر نے وزیر اعظم منتخب کیا اور حکومت کی تشکیل کی دعوت دی ہے۔

اتوار کو لبنان کی پارلیمنٹ میں بحث کے بعد اس ملک کے صدر مشعل عون نے مصطفی الادیب کو عبوری حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

پارلیمنٹ میں حزب اللہ اور المستقبل دھڑوں نے ان کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے پہلے خطاب میں امید ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت، جلد سے جلد تشکیل پائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : عربوں کی مظلوم فلسطینیوں سے ایک اور خیانت،پہلی اسرائیلی کمرشل فلائٹ براستہ سعودی عرب ابوظہبی پہنچ گئی

لبنان کے آئین کے مطابق، صدر، ارکان پارلیمنٹ سے مشورے کے بعد اس شخص کو وزیر اعظم کے طور پر منتخب کر سکتا ہے جسے پارلیمنٹ کے زیادہ تر ارکان کی حمایت حاصل ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ میشل عون اور نبیہ بری کے مابین ایک معاہدہ ہوا ہے کہ ملک کے نئے وزیر اعظم کے نام کے بارے میں پارلیمنٹ میں بحث کی گئی۔

الجزیرہ ٹی وی چینل کے مطابق، لبنان کے صدر میشل عون اور پارلیمنٹ کے اسپیکرنبیہ بری کے درمیان اگلے پیر سے پارلیمنٹ میں لبنان کے نئے وزیر اعظم کے نام پر مشاورت شروع کرنے کا معاہدہ ہوا تھا۔

بیروت کی ایک بندرگاہ پر 4 اگست کو ہونے والے خوفناک دھماکے کے بعد اس ملک کے وزیر اعظم ، حسن دیاب کے استعفیٰ کا مطالبہ شدت اختیار کیا گیا۔ اس وقت حسن دیاب لبنان کے صدر کے حکم پر نئے وزیر اعظم کے انتخاب تک لبنان کے عبوری وزیر اعظم کے طور پر ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button