مشرق وسطی

مراکش ، اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار نہیں کریں گے

شیعیت نیوز : متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے کے بعد مراکش نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار نہیں کرے گا۔

اسپوٹنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق مراکش کے وزیراعظم سعد الدین العثمانی نے حکمراں جماعت انصاف اور ترقی کے ارکان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مراکش، صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا سخت اور بھرپور مخالف ہے۔

مراکش کے وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی وجہ سے فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و ستم میں اضافہ ہوگا اور اسرائیل کو مزید عرب علاقوں پر قبضہ کرنے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ مراکش نے 2000 میں فلسطینی انتفاضہ کے بعد اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو منقطع کردیا تھا۔ مراکش کی حکمراں جماعت نے اس سے قبل ایک اعلامیہ میں امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات برقرار کرنے کی بھر پور الفاظ میں مذمت بھی کی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے تعلقات کے قیام کی دنیا کے بیشتر اسلامی ملکوں اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب پولیس کی یزید گردی، عزاداروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج شروع

دوسری جانب متحدہ عرب امارات، صیہونی حکومت کے ساتھ سازش اور فلسطینی امنگوں سے خیانت کرنے کے بجائے، خاموش ہی رہے تو بہتر ہے کیونکہ اس خیانت کے لئے جوبھی توجیہ پیش کی گئی، کچھ عرصہ گزرنے کے بعد صیہونی حکومت پوری طاقت کے ساتھ ان کو مسترد کر دیتی ہے۔

صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی انور قرقاش، ضاحی خلفان اور امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے مختلف توجیہ پیش کی، جیسے ویسٹ بینک کے کچھ علاقوں کے مقبوضہ علاقوں میں الحاق کو روکنا اور امریکہ کے ایف-35 جنگی طیاروں کی خریداری لیکن امارات کے اسرائیلی دوستوں نے ان تمام توجیہات کی پوری شدت سے خارج کر دیا اور واضح کیا کہ الحاق کا منصوبہ کسی بھی حال میں روکا نہیں جائے گا بلکہ کچھ مدت کے لئے اسے ٹال دیا گیا ہے۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات کو ایف-35 جنگی طیاروں کی فروخت کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی خیانت کی توجیہ پیش کرنے والے جیسے ہی کوئی دعوی کرتے ہیں فورا ہی صیہونی فریق اس کو مسترد کر دیتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button