اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

امید ہے کہ اب سعودی عرب بھی کشمیر کے معاملے پر ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا، شاہ محمود قریشی

شیعیت نیوز : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فوج اور سول لیڈر شپ ایک پیج پر ہیں۔ کشمیر پر ہمارا موقف دو ٹوک ہے۔ کشمیر پر عوامی امنگوں سے نظر نہیں چرا سکتے۔ امید ہے کہ سعودی عرب بھی کشمیر کے معاملے پر ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ دنوں قبل سعودی وزیر خارجہ سے کشمیر معاملے پر بات ہوئی تھی۔ جلد ہی مسلم امہ کے بیشتر ممالک کا بھی موقف سامنے آئے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں مسئلہ کشمیر کے حل میں سعودی زیر سایہ چلنے والی او آئی سی رکاوٹ ہے

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک موقف پیش کیا جبکہ گذشتہ روز سعودی وزیر خارجہ نے بھی اسرائیل کے بارے میں ٹھوس موقف اپنایا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیجنگ سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

یاد رہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی درخواست کے باوجود مسلسل خاموشی اور او آئی سی میں مسئلہ کشمیر پیش کرنےکی راہ میں رکاوٹ بننے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور سعودی عرب اور او آئی سی پر کڑی تنقید کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button