اہم ترین خبریںپاکستان

کمسن لاپتہ شیعہ نوجوان حافظ فضل عباس ایک ماہ بعد بازیاب

دوسری جانب حافظ فضل عباس کے باحفاظت گھرپہنچے پر ان کے والدین اور اہل خانہ نے سکھ کا سانس لیا ہےاور خداکا شکر ادا کیاہے

شیعیت نیوز: شیعہ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسز کی شب و روز کوششوں سےکمسن لاپتہ شیعہ نوجوان حافظ فضل عباس ایک ماہ بعد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔ انہیں گزشتہ ماہ ایک دوست کے ہمراہ اس وقت لاپتہ کیا گیا تھا جب وہ کورونا کی ٹیسٹ رپورٹ کے حصول کے لئے اسپتال جارہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر جعفرطیار سوسائٹی کے رہائشی اٹھارہ سالہ کمسن شیعہ نوجوان حافظ سید فضل عباس کاظمی ایک ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوکر واپس پہنچ گئے ہیں ۔ان کی جبری گمشدگی کے بعد سوشل میڈیا پر شدیداحتجاج جاری تھا اوراس ظالمانہ اقدام پر سوشل میڈیا صارفین نے ریاستی اداروں کو آڑے ہاتھوں لیا ہواتھا۔

یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام 1442 عیسوی کا چاند نظر آگیا، تمام عالم سوگ میں ڈوب گیا

واضح رہے کہ شیعہ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسز کی جانب سے حافظ فضل عباس سمیت دیگر جبری گمشدہ جوانوں کی بازیابی کیلئے 16اگست کو گورنرہاؤس کراچی کے باہر احتجاجی دھرنا بھی دیا گیا تھا۔ اس احتجاجی دھرنے میں وفاقی وزیر علی زیدی نے شرکاءسے ملاقات کرکے حکومتی تعاون کا یقین دلایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں تمام لائسنس یافتہ و روایتی جلوس بھرپور مذہبی عقیدت و احترام سے نکالیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس

دوسری جانب حافظ فضل عباس کے باحفاظت گھرپہنچے پر ان کے والدین اور اہل خانہ نے سکھ کا سانس لیا ہےاور خداکا شکر ادا کیاہے، حافظ فضل عباس کےچہرے پر ایک خاص چمک اور مسکراہٹ نمایاں تھی جس سے ظاہر تھا کہ ہماری قوم کے بچے بھی سختیوں اور مصائب سے گھبرایا نہیں کرتے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button