دنیا

افغانستان: مرغاب شہر طالبان کے چنگل سے آزاد، دھماکے میں 53 ہلاک و زخمی

شیعت نیوز : افغان فوج نے ایک بڑے آپریشن میں مرغاب شہر کو طالبان کے چنگل سے آزاد کرا لیا ہے۔دوسری طرف صوبہ غزنی میں ہونے والے دھماکے میں 36 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے۔

آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ غور کے پولیس ترجمان سمیع‌ نژاد نے کہا ہے کہ افغان فوج اور سکیورٹی اہلکاروں نے ایک بڑا آپریشن کرتے ہوئے مرغاب شہر کو طالبان کے چنگل سے آزاد کرا لیا ہے۔

انہوں نے اس آپریشن میں جانی نقصانات کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا۔

واضح رہے کہ پیر کے روز طالبان نے مرغاب شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے فلسطینی مزاحمتی مراکز پر زمینی اور فضائی حملے

مرغاب شہر پر طالبان کا قبضہ اور اسے آزاد کرانے کیلئے فوجی آپریشن ایسے وقت میں انجام پایا ہے جب افغان حکومت اور طالبان کے مابین جنگ بندی اور امن مذاکرات پر اتفاق ہوگیا ہے اور افغان حکومت مذاکرات کے آغاز کے لئے طالبان کے گرین سگنل کا انتظار کر رہی ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبہ غزنی میں ہونے والے دھماکے اور جھڑپوں میں 36 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے۔

کابل سے آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے آج بروز بدھ کہا کہ غزنی پر طالبان کے حملے میں 30 طالبان ہلاک ہو گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق بغلان کے شہر پلخمری میں ہونے والے دھماکے میں 2 افغان فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوئے کہ جن میں سے کئی فوجی ہیں۔

قندوز کی پولیس کا کہنا ہے کہ طالبان کے ہتھیاروں کے گودام میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

دریں اثنا افغان دارالحکومت کابل میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے۔

افغان نیوز ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے بتایا کہ بدھ کو شہر کابل کے بارہویں زون میں دو بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

منگل کو بھی کابل کے سفارتی علاقے میں چودہ راکٹ فائر کئے گئے تھے جس کے نتیجے میں کم سے کم دس عام افغان شہری زخمی ہو گئے تھے۔ یہ راکٹ حملے اور دھماکے ایسے عالم میں ہوئے ہیں کہ افغان حکومت اور طالبان نے ملک میں جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے لئے براہ مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے تاہم ابھی تک مذاکرات کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button