سعودی عرب

امارات اسرائیل دوستی پر سعودی شہزادے کو ڈونلڈ ٹرمپ کا تحفہ

شیعت نیوز : آل سعود خاندان کے اسرار فاش کرنے والے ایک سعودی شخصیت نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد بن سلمان سے وعدہ کیا ہے کہ امارات اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی صورت میں وہ انہیں مسند بادشاہت پر بٹھا دیں گے۔

آئی آرآئی بی نیوز کے مطابق آل سعود خاندان کے اسرار فاش کرنے والے ٹوئیٹر کے معروف سعودی صارف مجتہد نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے یہ وعدہ کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے با ضابطہ اعلان کے بعد ان کے والد شاہ سلمان کو ہٹا کر انہیں مسند بادشاہت تک پہنچانے میں ان کی مدد کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات و اسرائیل معاہدے کے بعد کا منظر نامہ

خاندانِ آل سعود کے اسرار کو برملا کرنے والے معروف سعودی شہری مجتہد نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر لکھا کہ واشنگٹن ولی عہد بن سلمان کے مخالفین کو ان کی بادشاہت پر رضامند کرنے کے لئے مداخلت کرے گا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر کی کوششوں کے بعد گزشتہ جمعرات کو متحدہ عرب امارات نے قبلۂ اول بیت المقدس سے غداری کرتے ہوئے غاصب اسرائیل کے ساتھ باضابطہ تعلقات کی استواری کے معاہدے پر دستخط کئے جس کے بعد عالم اسلام بالخصوص فلسطین میں شدید غم و غصے اور ناراضگی کی لہر دوڑ گئی اور سبھی نے متفقہ طور پر متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کو فلسطینی کاز کے ساتھ خیانت سے تعبیر کیا ۔

امارات اسرائیل امن معاہدے کے بعد صیہونی حکومت کے چینل تیرہ نے یہ اعلان کیا کہ اگرچہ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے معاہدے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے تاہم وہ بحرین و عمان سے قبل جلد ہی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر لے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button