اہم ترین خبریںمشرق وسطی

ترکی اور ایران نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل معاہدے کو امت مسلمہ سے غداری قرار دے دیا

شیعیت نیوز : ترکی اور ایران نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل تعلقات بحالی کی مذمت کی ہے، ایران نے اس اقدام کو اسٹریٹجک حماقت اور ترکی نے امت مسلمہ سےغداری قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام اور دنیا کی تمام آزاد قومیں غاصب اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات بحالی کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔ ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ اقدام ابوظہبی اور تل ابیب کی طرف سے اسٹریٹیجک حماقت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کو ’’عالم اسلام کے خائن حکمران ‘‘ کے عنوان سے یاد رکھا جائے گا

ترک وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اپنے محدود مفادات کو پورا کرنے کیلئے فلسطینی کاز کے ساتھ غداری کی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ اور خطے میں بسنے والے لوگوں کا ضمیر منافقانہ رویئے کو فراموش نہیں کرے گا اور نہ ہی معاف کرے گا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے لاکھوں مسلمانوں کے قاتل اور فلسطینی مسلمانوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرکے قائم کی جانے والی ناجائز صیہونی ریاست کوتسلیم کرلیا ہےاور اپنے ذاتی مقاصد ھاصل کرنے کیلیے امت مسلمہ سے غداری کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button