اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کی محرم الحرام سے قبل سندھ میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیداکرنےکی کوشش

سانگھڑ کی تحصیل شہدادپورمیں ہزاروں بے گناہ شیعہ سنی پاکستانیوں کی قاتل جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے شیعہ مخالف ریلی نکالی

شیعیت نیوز: محرم الحرام کے نزدیک آتے ہی ملک دشمن سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسند عناصرقومی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔ سانگھڑ میں خلیفہ ثانی حضرت عثمانؓ کے یوم وفات پر نکالی ریلی میں میں کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسند عناصرکے کافر کافر شیعہ کافر کے نعرے پولیس انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کو اسنیپ بیک میکانزم کی درخواست کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، جواد ظریف

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام سے چند دن قبل کالعدم جماعتوں کے دھشتگرد سرعام فرقہ واریت پہلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،سندھ کے ضلع سانگھڑ کی تحصیل شہدادپورمیں ہزاروں بے گناہ شیعہ سنی پاکستانیوں کی قاتل جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے شیعہ مخالف ریلی نکالی۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر سعودی مجرمانہ کردارکی مذمت،آل سعودکا شاہ محمود قریشی کےخلاف بڑامطالبہ

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں بااسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسند دن دہاڑے سربازاریس ایچ او شھدادپور، سندہ حکومت، وزیر اعلیٰ سندھ اور شیعوں پر سرعام لعنتیں بھیج رہیں ہیں ، جبکہ کافر کافر شیعہ کافر کے نعرے بھی لگارہے ہیں، مگر افسوس یہ ہے کہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،اگر محرم الحرام سے قبل ان دہشت گردوں کو لگام نہ ڈالی گئی تو حالات خراب ہو سکتے ہیں….!!سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نوٹس لینا چاہیئے…!!

متعلقہ مضامین

Back to top button