مقبوضہ فلسطین

فلسطینی عوام غزہ کے محاصرے پر خاموش نہیں رہیں گے۔ فوزی برھوم

شیعت نیوز : تحریک مزاحمت حماس کے سینئر اہلکار فوزی برھوم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے فضائی حملوں سے فلسطینی عوام خوفزدہ نہیں ہونگے اور نا ہی قبضے کے خلاف مزاحمت اور ناکہ بندی کو توڑنے سے روکیں گے۔

حماس کے سینئر اہلکار فوزی برھوم نے اخباری بیان میں کہا کہ اسرائیل کا غزہ کے خلاف جاری اضافے اور مزاحمتی مقامات پر بمباری سے اس کی پالیسیوں اور جرائم میں قابض کی استقامت کی عکاسی ہوتی ہے ، جس سے ہمارے فلسطینی عوام اور ان کی بہادری سے اپنے حقوق اور آزادی کے دفاع کے لئے جدوجہد کرنے کی راہ کو روکنے کی حوصلہ شکنی نہیں ہوگی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں نے اسرائیل کی اپنی زندگی پر جاری ناکہ بندی کو اپنی قسمت کے طور پر قبول نہیں کیا اور وہ خاموش نہیں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : تحفظ بنیاد اسلام بل پر پنجاب اسمبلی میں موجود تکفیری اور عاشقان اہلبیت ؑ آمنے سامنے

دوسری جانب آج بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی میں متعدد مقامات پر بمباری کی۔

قبل ازیں گذشتہ شام صیہونی فوج نے ٹینکوں نے وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں مزاحمتی تنصیبات پر گولہ باری کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے مشرقی دیر البلح میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر دھواں پیدا کرنے والے گولے داغے اور مشین گنوں سے فائرنگ کی۔

ادھر اسرائیل کےعبرانی ٹی وی چینل  نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ فلسطینیوں کی طرف سے غزہ کی سرحد پر دیوار کی تعمیر روکنے کے لیے فائرنگ کی جس کے جواب میں اسرائیلی ٹینکوں اور مشین گنوں سے فلسیطنی مزاحمتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

قابض صیہونی فوج نے مشرقی غزہ میں حجر الدیک کے مقام پر فلسطینی مزاحمتی مراکز کو نشانہ بنایا۔ قبل ازیں منگل کے روز فلسطینی شہریوں نے غزہ کی سرحد سے اسرائیلی کالونیوں پر آتش گیر گولے پھینکے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button