لبنان

بیروت بندرگاہ پر دھماکہ غیر ملکی میزائل یا بم حملہ بھی ہو سکتا ہے، صدرمیشل عون

شیعت نیوز : لبنان کے صدرمیشل عون نے بیروت دھماکے میں غیر ملکی ہاتھ کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ بندرگاہ پر میزائل یا بم سے کیا گیا حملہ بھی ہو سکتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدرمیشل عون نے بندرگاہ میں امونیم نائٹریٹ کے ذخیرے میں خوفناک دھماکے پر کسی بھی عالمی ادارے سے تحقیقات کرانے کے امکان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا کی دو بنیادی وجہ ہوسکتی ہیں یا تو حکام کی جانب سے غفلت برتی گئی یا پھر بیرون ملک سے حملہ کیا گیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی آئی خان، شہید سید مختیارحسین کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے لبنانی صدر نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ملک کا موجودہ نظام مفلوج ہو چکا ہے جس کی وجہ سے جلد فیصلے اور ان پر فوری عمل درآمد کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس لیے اس بوسیدہ نظام پر نظرثانی ہونی چاہیے۔ ہماری حکومت سسٹم میں اتفاق رائے کے ساتھ مثبت تبدیلیاں لا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صفورا تا سہراب گوٹھ جانے والی سڑک کا نام “علامہ طالب جوہری روڈ” رکھ دیا گیا

صدر میشل عون نے عوام سے شفاف اور سبک رفتار انصاف کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے نظام کو بہتر کر رہے ہیں اور اسی نظام سے اپنے لوگوں کو انصاف دلائیں گے اس لیے دھماکے پر عالمی تحقیقات کا جواز برقرار نہیں رہتا، غیرملکی اداروں سے تحقیقات کی ضد سچائی کو کمزور کرنے کی کوشش ہو گی۔

واضح رہے کہ منگل کے روز بیروت کی بندرگاہ پر امونیم نائٹریٹ کے ذخیرے میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 135 افراد ہلاک، 5 ہزار سے زائد زخمی، سیکڑوں عمارت مکمل طور پر تباہ اور 3 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button