اہم ترین خبریںپاکستان

وزیر خارجہ شاہ محمود کے مسئلہ کشمیر پرسعودی عرب کو آئینہ دکھانے پرکالعدم سپاہ صحابہ بلبلاہٹ کا شکار

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ملائیشیا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا کہا تھا جس کے بعد ہمیں کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا

شیعیت نیوز: پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر او آئی سی اور سعودی عرب کی منافقانہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر پاکستان میں موجود سعودی نواز کالعدم وہابی دہشت گردجماعت سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی بلبلاہٹ کاشکار ہوگئی ہے۔ امت مسلمہ کے جذبات کی درست اندازمیں ترجمانی پر کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی نے سعودی نمک حلالی کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پر سعودی زیر انتظام چلنے والی تنظیم او آئی سی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا او آئی سی کے بارے میں موقف امت مسلمہ کی سوچ کی ترجمانی کرتا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

شاہ محمود قریشی نے نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ’’ایک سال سے ہم او آئی سی سے گذارش کر رہے ہیں کہ وہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر وزرائے خارجہ کی ایک میٹنگ بلائےجہاں مسلمان مظالم کا سامنا کررہے ہیں جبکہ ہندوستان نے 300 سال پرانی بابری مسجد کو منہدم کیا اور رام مندر تعمیر کررہے ہیں لیکن او آئی سی خاموش ہے۔ کیوں؟‘‘

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں آج ، او آئی سی سے کہہ رہا ہوں کہ وزرائے خارجہ کی کونسل کا اجلاس طلب کرے۔ اگر وہ یہ کام نہیں کرسکتے تومیں مجبورا وزیراعظم سے کہوں گا کہ اگر سعودی عرب ہمارا ساتھ نہیں دیتا تو پھر ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے، اب پاکستان کو خود آگے بڑھنا ہوگا اوران اسلامی ممالک کا اجلا س بلانا ہوگا جو مسئلہ کشمیر پر ہمارے ساتھ کھڑے ہونے اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کی حمایت کے لئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کےوفد کی لبنانی سفیر سے ملاقات، بیروت سانحے پرپاکستانی قوم کی جانب سے اظہار تعزیت

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ملائیشیا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا کہا تھا جس کے بعد ہمیں کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔ میں مہاتیرمحمد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے یہاں تک کہ شکایت نہیں کی بلکہ ہمارے فیصلے پر ایک لفظ بھی نہیں بولا کیوں کہ وہ ہمارے اصل حالات کو جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حفاظت کیلئے اپنی جان تک قربان کر سکتے ہیں، تاہم اب سعودی عرب کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کشمیر کے معاملے پر وہ ہمارا ساتھ دے گا یا نہیں۔

وزیر خارجہ کے اس جرائت مندانہ اور حقیقت کے عکاس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سعودی نمک خوار کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اور ملک دشمن احمد لدھیانوی نےوطن عزیز کے پر امن ماحول ایک مرتبہ پھر خراب کرنے کیلئے اپنے ٹوئٹرپیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کومضحکہ خیر قراردیکر اس کی مذمت کی ہے ۔

لدھیانوی نے جھوٹ کا سہارالیتے ہوئےکہاکہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جن کا انکار ممکن نہیں ، موجودہ حکومت کے بعض اراکین نے حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کے وقت بھی پاک سعودی تعلقات مزاق بناکر بین المسالک کشیدگی پیداکرنے کی کوشش کی تھی اب پھر وہی کوشش دہرائی جارہی ہے ۔

لدھیانوی نے اپنےٹوئٹ میں ایک اور من گھڑت بیان دیتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب نے موجودہ حکومت کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے بھرپور تعاون کیا ہے ، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سعودی عرب اور اس کے ماتحت اوآئی سی نے گذشتہ ستربرس میں کبھی بھی مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کو کسی فورم پر سپورٹ نہیں کیا بلکہ ہمیشہ بھارتی موقف کی تائید کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شام کے صوبہ حماہ میں شامی افواج پر ہونے والا داعشی حملہ ناکام

حالیہ دنوں کشمیر کے قصاب نریندر مودی کو سعودی اور اماراتی حکمرانوں نے اعلیٰ ترین سو ل اعزازات سے نوازا تھا ، جبکہ اقوام متحدہ میں بھی سعودی عرب اور امارات نے کشمیر کی حمایت میں پاکستانی موقف کی کبھی حمایت نہیں کی ۔ رہی بات پاکستان کو دی جانے والی سعودی نقد امداد کی تو سعودی عرب نے کبھی پاکستان یا پاکستانی عوام کی فلاح کی خاطر امداد نہیں کی بلکہ ہمیشہ اپنے مذموم عزائم کی تکمیل ،پاکستان کو اپنے غلام بنانے اور وطن عزیزکوفرقہ واریت کی آگ میں جھونکے کے لیے اپنے تیل اور دولت کا استعمال کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button