اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کےوفد کی لبنانی سفیر سے ملاقات، بیروت سانحے پرپاکستانی قوم کی جانب سے اظہار تعزیت

اس موقع پر لبنانی سفیر برائے پاکستان وازکان کولکیان نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اس تکلیف کے موقع پر ہمیں حوصلہ دیا اور تعزیت کی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی لبنان ایمیسی اسلام آباد آمد بیروت سانحہ پر تعزیت اس موقع پر سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے سید ناصرعباس شیرازی نے تعزیتی مراسلہ لبنانی ایمبیسڈر کے حوالے کیا۔

سید ناصرعباس شیرازی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کی جانب سے لبنانی عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کرتے ہیں عالم اسلام میں کہیں بھی کوئی سانحہ ہو پاکستانی عوام اس کو محسوس کرتے ہیں۔ہمارے دل عالم اسلام کے لئے دھڑکتے ہیں اس مشکل اور غم کی گھڑی میں لبنانی عوام اور خصوصا جانبحق ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: معاویہ اعظم پرویز الہی الائنس کو شکست، اراکین پنجاب اسمبلی نے توہین اہلبیتؑ بل واپس لینے کا مطالبہ کردیا

اس موقع پر لبنانی سفیر برائے پاکستان وازکان کولکیان نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اس تکلیف کے موقع پر ہمیں حوصلہ دیا اور تعزیت کی۔بیروت میں ہونے والا سانحہ بہت بڑا تھا لیکن ہم دوبارہ بیروت کو پہلے سے بہتر بنائیں گے۔میں آپ کا شکر گزار ہوں اس غم کے موقع پر آپ ہمیں حوصلہ دینے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستانی کمیونٹی کا ایران کےشہر قم میں سیمینار

ایم ڈبلیو ایم وفد میں مرکزی سیکرٹری یوتھ ایم ڈبلیوایم علامہ اعجاز بہشتی،علامہ ضیغم عباس اورمرکزی ڈپٹی میڈیا سیکرٹری مظاہر شگری بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button