اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

افغان بارڈر پر پاکستانی فورسز پر فائرنگ کا سلسلہ جاری، مزید 1شہید دو زخمی

شیعت نیوز : پاک افغان بارڈر پر دیر کے علاقے بن شاہی میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایف سی کا ایک جوان شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق، پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایف سی کا ایک جوان شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر دیر کے علاقے بن شاہی میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایف سی کا ایک جوان شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار سے فائرنگ کے دوران مارٹر اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی فوجی اتحاد کے زیرکنٹرول علاقوں میں داعش کے جرائم بڑھ گئے

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ یہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کا پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل ضلع باجوڑ میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جعلی ڈیورنڈ لائن اور سرحدی تنصیبات قائم کرنے جیسے مسائل میں اختلاف ہے اور دونوں ہی ملک ایک دوسرے پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جعلی ڈیورنڈ لائن برطانوی سامراج نے کھینچی تھی ۔افغانستان ڈیورنڈ لائن کو پاکستان کے ساتھ اپنی مشترکہ سرحد تسلیم نہیں کرتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button