اہم ترین خبریںپاکستان

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے تحت برسی شہید قائد کی مناسبت سے ’’مدافع ولایت کانفرنس‘‘ کا انعقاد

شیعت نیوز : اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نوشہروفیروز و اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کنڈیارو یونٹ کی جانب سے برسی شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی مناسبت سے "مدافع ولایت کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس کا آغاز تلاوتِ الٰہی سے ہوا، یونٹ صدر سید تصور حسین رضوی نے افتتاحی کلمات ادا کیے اور وفا عباس نے شہداءِ اسلام کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

کانفرنس سے مولانا محمد عسکری نے حالاتِ حاضرہ اور مرکزی صدر محسن علی اصغری نے برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے قائدانہ اسلوب کے موضوع پر خطاب کیے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او شہید عارف حسینی کے افکار کی امین ہے۔ مرکزی صدر عارف حسین الجانی

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ نے اپنے دور قیادت میں ملک کے کونے کونے میں جا کر لوگوں کی فکری، شعوری، مذہبی، اجتماعی، ملی تربیت و بیداری کیلئے دن رات ایک کیا اور مسلسل عوامی رابطہ کے ذریعے ان میں ایک درد، ایک احساس پیدا کر دیا۔

محسن علی اصغری نے کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی یہ خوبی کسی طور بھلائی نہیں جا سکتی کہ وہ اپنے ساتھ مختلف دورہ جات میں اہل سنت علماء کو بھی لے کر جاتے اور اتحاد کی فضا کو عوامی سطح پر نمایاں کرنے کی کوشش کرتے۔

یہ بھی پڑھیں : قائد ملت اسلامیہ پاکستان علامہ عارف الحسینی ؒ کا 32واں یوم شہادت کل عقیدت واحترام سے منایا جائے گا

انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے انہیں دیکھا ہے، وہ اس بات کی گواہی دیں گے کہ ان کا یہ عمل دکھاوا یا مجبوری نہیں تھی، بلکہ وہ اتحاد بین المسلمین پر پختہ یقین رکھتے تھے اور امت کو ایک لڑی میں پرونے کے شدید خوہش مند تھے۔ کانفرنس کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button