اہم ترین خبریںشیعت نیوز اسپیشلمقالہ جات

چوہدری جھنگوی لدھیانوی لیگ معاویہ اعظم گروپ کا قیام

چوہدری جھنگوی لدھیانوی لیگ معاویہ اعظم گروپ کا قیام

چوہدری جھنگوی لدھیانوی لیگ معاویہ اعظم گروپ کا قیام چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں عمل میں آچکا ہے، بعض تجزیہ نگاروں کو ایسا لگتا ہے۔ ماہرین کو اس نتیجے پر پہنچانے میں فیصلہ کن کردار بنیاد تحفظ اسلام ایکٹ پنجاب نے کیا ہے۔ ان ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بل کے حامیوں پر لازم ہے کہ اگر انکا سوال یہ ہے کہ اس بل کی مخالفت کیوں کی جارہی ہے، تو اس کا جواب تلاش کریں۔ کیونکہ اس بل کی مخالفت کی بنیاد محکم دلائل پر ہے۔

غیر منطقی، غیر اسلامی و غیر آئینی رائے

مذہبی امور اور قانونی امور کے ماہرین نے چوہدری جھنگوی لدھیانوی لیگ معاویہ اعظم گروپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی غیر منطقی، غیر اسلامی و غیر آئینی رائے کو دوسروں پر مسلط کرنے سے گریز کریں۔

سنی علماء و صوفیاء و مشائخ و سجادہ نشین

ان ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بل کی مخالفت سنی علماء و صوفیاء و مشائخ و سجادہ نشینوں نے بھی کی ہے۔ یعنی مخالفین کا تعلق کسی ایک مسلک یا مکتب فکر سے نہیں ہے۔ اس لیے اس بل کی مخالفت سنی شیعہ دونوں ہی نے کی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کا تازہ ترین بیان یہ ہے کہ انہوں نے حضرت علی ؑ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے پر مبنی کتاب پر پابندی لگائی ہے۔

کتاب پر پابندی

ماہرین کہتے ہیں چوہدری صاحب سب سے پہلے تو یہ بتائیں کہ جس کتاب پر پابندی لگائی، اسکا مصنف کون ہے، یہ شایع کس نے کی۔ کب پہلی مرتبہ شایع ہوئی اور کب آخری مرتبہ شایع ہوئی۔ اگر اسکا مصنف زندہ ہے تو اس کے ساتھ کیا گیا، ورنہ جس نے آخری مرتبہ شایع کی، اس کے ساتھ کیا کیا!؟۔

ماہرین کا سوال یہ بھی ہے کہ چوہدری صاحب آپ بھی پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں آپکو یہ کتاب نظر نہیں آئی، کیوں!؟ کیا آپ صوبہ پنجاب کے عوام کو ایک دوسرے کے خلاف صف آراء کرنا چاہتے ہیں۔

 مسلم لیگ المعروف قائداعظم گروپ یا ق لیگ

چوہدری جھنگوی لدھیانوی لیگ معاویہ اعظم گروپ کے حوالے سے اپنے موقف کے حق میں دلیل کے طور پر ماہرین کہتے ہیں کہ چوہدری پرویز الٰہی پاکستان مسلم لیگ المعروف قائداعظم گروپ یا ق لیگ کے رہنما ہیں تو اس نام کی جماعت اور اس میں قائد اعظم سے مراد محمد علی جناح ہی ہونی چاہیے تھی اور اصل قائد جناح صاحب کو ہونا چاہیے تھا۔

 نظریہ پاکستان اورآئین پاکستان کے دشمن

لیکن لگتا یوں ہے کہ اب چوہدری پرویز الٰہی نظریہ پاکستان، تحریک پاکستان، مسلم لیگ اور آئین پاکستان کو نہیں مانتے۔ اسکاثبوت یہ ہے کہ جس کالعدم دہشت گرد گروہ کے رکن معاویہ اعظم کے ساتھ وہ مل گئے ہیں وہ تحریک پاکستان، نظریہ پاکستان، آئین پاکستان اور مسلم لیگ کے دشمن و مخالف ہیں۔

جبکہ برصغیر کے مسلمانوں نے ناصبی حق نواز جھنگوی یا اس کے بزرگوں کی قیادت کو مسترد کرکے پاکستان بنایا تھا۔ برصغیر کے مسلمانوں نے اثنا عشری شیعہ مسلمان محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان بنایا۔

محمد علی جناح کو رافضی و کافرکہنے والے

ماہرین نے چوہدری پرویز الٰہی کو یاد دلایا کہ وہ خوداپنے آپکو دیکھیں کہ آج سیاسی نظریے کے لحاظ سے کہاں کھڑے ہیں!؟۔ مسلم لیگی سیاست کرنے والے چوہدری آج محمد علی جناح کو رافضی و کافرکہنے والے کالعدم دہشت گرد گروہ کے ناصبی مولوی لدھیانوی، فاروقی اور معاویہ اعظم جیسے چھوکرے کے اشاروں پر چل رہے ہیں۔

آئین پاکستان نے سارے اختلافات حل کردیے

آئین پاکستان نے تو یہ سارے اختلافات حل کردیے لیکن نوزائیدہ چوہدری جھنگوی لدھیانوی لیگ معاویہ اعظم گروپ کے یہ افراد قانون ساز ادارے کے تقدس کو پامال کرنے پر تلے نظر آتے ہیں۔ مبصرین کا سوال یہ ہے کہ آیا کسی نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کا آسرا دیا ہے یا وزیر اعظم بنانے کا!؟۔

تجزیہ نگاروں کی نظر نوزائیدہ چوہدری جھنگوی لدھیانوی لیگ معاویہ اعظم گروپ چور دورازوں سے اقتدار میں بڑا عہدہ حاصل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

رضی اللہ عنہ یا رضی اللہ عنہا

اور اس کے لیے عوام الناس کے مذہبی جذبات کو بھڑکاکر خاص طور پر پنجاب کے عوام کو ان مقاصد میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

ماہرین حیران پریشان ہیں کہ کیا کسی نے بھی کسی کو رضی اللہ عنہ یا رضی اللہ عنہا کہنے یا لکھنے سے روکا ہوا تھا جو قانون کی ضرورت پیش آئی۔ جو جس کو محترم سمجھتا ہے اس کے ساتھ ادب کے اظہار کے طور پر اپنی دعا یا خواہش کے طور پر رضی اللہ عنہ یا رضی اللہ عنہا لکھ دے تو کسی نے بھی اسے نہیں روکا۔ کیا صوبہ پنجاب کی اسمبلی کے اس قانون سے پہلے لوگ یہ لاحقے سابقے نہیں جانتے تھے۔

چوہدری جھنگوی لدھیانوی لیگ معاویہ اعظم گروپ کا قیام

لیکن نوزائیدہ چوہدری جھنگوی لدھیانوی لیگ معاویہ اعظم گروپ نے عوام کی توجہ اصل ایشوز سے ہٹادی اور ان کی ہم آہنگی کو رواداری کے خلاف ایک سازش کے طور پر یہ حرکت کی ہے۔

جس کالعدم دہشت گرد گروہ کے چھوکرے نے اپنے دہشت گرد باپ کی قبر پر اس بل کا کریڈٹ لیا، اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ اب چوئی صاب اور کالعدم دہشت گرد گروہ کے نظریات میں کوئی فرق نہیں رہا۔

لگ یوں رہا ہے کہ وہ مسلم لیگی سیاست کو خیرباد کہہ چکے۔ اب وہ نوزائیدہ چوہدری جھنگوی لدھیانوی لیگ معاویہ اعظم گروپ کے نام سے نئی پارٹی بناچکے ہیں، بس رسمی اعلان کریں یا نہ کریں، کوئی فرق نہیں پڑتا۔

جھنگوی لدھیانوی جلالی ٹولے کی نظر میں یہ سب رافضی و کافر

ماہرین اپنے اس نقطہ نظر سے اختلاف رکھنے والوں کی خدمت میں یہ دلیل پیش کرتے ہیں کہ مسلم لیگ اور پاکستان کے حامی مسلمانوں کا بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح، مادرملت فاطمہ جناح ہے، قومی شاعر علامہ اقبال ہے اور ناصبی سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی لدھیانوی ٹولے اور اشرف جلالی کی نظر میں بابائے قوم ، مادر ملت اور علامہ اقبال یہ سب رافضی و کافر ہیں۔

عثمان سعید برائے شیعیت نیوز اسپیشل

جھنگوی لدھیانوی جلالی ٹولے کی نظر میں یہ سب رافضی و کافر
Banned terror outfit ringleader Muavia Azam with Ch Pervaiz Ilahi
Chinese delegation led by Defence Attaché visits ISPR headquarters
How India wins Kashmir and who make Pakistan loser
Pakistanis will observe Youm e Istehsal for solidarity with Kashmiris

محمد علی جناح کو رافضی و کافرکہنے والے

 

متعلقہ مضامین

Back to top button