لبنان

شربل وہبہ , لبنان کے نئے وزیر خارجہ مقرر

شیعت نیوز : لبنانی حکام کی جانب سے وزیر خارجہ ناصیف حتی کا استعفیٰ قبول کر لیے جانے کے بعد شربل وہبہ کو اس ملک کا نیا وزیر خارجہ مقرر کیا گيا ہے۔

لبنان کے صدر اور وزیر اعظم نے وزیر خارجہ ناصیف حتی کے استعفے کو قبول کرتے ہوئے، ان کی جگہ پر شربل وہبہ کو ملک کا نیا وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام: جبھۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے اسلحے کے گودام پر بمباری، درجنوں دہشت گرد ہلاک

لبنان کے ایوان صدر کی ویب سائٹ نے ایک ٹوئیٹ کر کے بتایا ہے کہ صدر میشل عون اور وزیر اعظم حسان دیاب نے پیر کے روز ایک دوسرے سے ملاقات کی جس میں شربل کو لبنان کا نیا وزیر خارجہ بنانے پر اتفاق ہوا۔ شربل وہبہ اس سے پہلے لبنان کے صدر میشل عون کے مشیر تھے۔

واضح رہے کہ لبنان کے سابق وزیر خارجہ ناصیف حتی نے پیر کے روز ملک کے وزیر اعظم حسان دیاب کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا تھا۔

انھوں نے اپنے استعفے کا سبب عالمی برادری کے مد نظر مطلوبہ اصلاحات کو انجام دینے کے لیے تعمیری عزم کا فقدان اور اصلاحات کا تاریک مستقبل بتایا ہے۔

دوسری جانب غیرملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’حزب اللہ‘‘ نے اسرائیلی سرحد کے قریب میزائل اور راکٹوں کی جال بچھا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بیزنس انسائڈرنے اسرائیل کے سابق سیاسی اور سیکیورٹی عہدیدار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حزب اللہ نے لبنان کی جنوبی سرحد پر راکٹوں اور میزائلوں کی جال بچھا دی ہے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی طاقت کو دیکھ کر اسرائیل سخت خوف کا شکار ہے اور یہی وجہ ہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیل نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں افواج نئے دستے تعیینات کردیے ہیں۔

اسرائیل، لبنان کے ساتھ واقع سرحدوں کو غیرمحفوظ اور خطرہ سمجھتا ہے جس کی اہم وجہ مقبوضہ علاقوں میں لگ بھگ ڈیڑھ لاکھ راکٹ اور میزائلوں کی جال ہے جو ہمہ وقت اسرائیل کو نشاہ بنانے کے لئے تیارہیں۔

اخبارنے سابق سیاسی عہدار کے حوالےسے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو ان ہزاروں راکٹوں اور میزائلوں کا راستہ روکنا آسان نہیں ہے۔

اسرائیلی سابق عہدہ دار نے نام فاش نہ کرنے کی شرط پر مزید کہا ہے کہ حزب اللہ نے ایران کی مدد سے سرحد پر میزائلوں کی خطرناک جال بچھا لیا ہے جو پریشان کن ہے۔ اسرائیلی فوج اتنی بڑی مقدار میں میزائلوں اور راکٹوں کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے۔

 

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button