مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں نے چھاپوں کے دوران 9 فلسطینی شہریوں کو اغوا کر لیا

شیعت نیوز : اسرائیلی فوج کے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو اغوا کر لیا اور اشک آور گیس کی وجہ سے درجنوں شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے طولکرم، بیت لحم، رام اللہ اور الخلیل سے 9 فلسطینی شہریوں کو اغوا کر لیا جس میں اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والے سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

انہی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے اسیران کے گھروں کی تلاشی لی اور ان میں توڑ پھوڑ کی۔ اسی دوران جنین میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے بڑی تعداد میں پھینکی گئی اشک آور گیس کی وجہ سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران ،شہداء کے خون کی برکت سے عظیم طاقت میں تبدیل ہوگيا ہے۔ ایڈمرل خانزادی

ان تمام لوگوں کو موقع پر ہی طبی امداد مہیا کی گئی اور کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب قابض صیہونی ریاست کی سرکاری سرپرستی میں پلنے والے ایک مسلح گینگ نے گذشتہ روز رام اللہ اور البیرہ گورنری میں جیلیا کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے گھروں پر حملے کیے اور گھروں ‌میں گھس کر قیمتی املاک کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔

ایک مقامی شہری الشیخ محمد الحاج حسن عبدالالہ نے بتایا کہ مسلح‌ یہودی گینگ بندوق اور کتوں سے لیس تھا اور اس نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر بدمعاشی اور غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے مسلح ‌گروپ کے جرائم پیشہ عناصر کی تعداد 8 تھی اور وہ سب کے سب مسلح تھے۔ انہوں نے الشیخ محمد عبدالالہ اور ان کے بیوی بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں ہراساں کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button