اہم ترین خبریںیمن

یمنی افواج نے امریکی جاسوس ڈرون آر کیو 20 تباہ کر دیا

شیعت نیوز : یمنی افواج اور عوامی انقلابی تحریک انصارالله نے اتوار ایک امریکی جاسوس ڈرون آر کیو 20 کو مار گرایا ہے جو یمن کے شمال میں واقع سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان سے پرواز کرتے ہوئے یمنی صوبہ الحجہ کے علاقے حرد کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یمن کے المسیرہ ٹی وی پر یمنی افواج کے ترجمان جنرل یحیٰ سریع نے اپنے ایک مختصر بیان میں کہا کہ آج یمنی فضائی دفاع نے در اندازی کرنے والے امریکی جاسوس ڈرون آر کیو 20 کو جیزان کے نزدیک واقع حرد کی فضائی حدود میں مناسب ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے مار گرایا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا کہ یہ آر کیو-20 نوعیت کا ڈرون تھا اور اسے جاسوسی اہداف کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شام پر ترکی کی فوج کا ایک بار پھر حملہ، انسانی اعضاء کی اسمگلنگ

انھوں نے یمنی فوج کے ائير ڈیفنس کے ہاتھوں مار گرائے جانے والے اس ڈرون کا ویڈیو اتوار کی شام اپنے ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ کر دیا ہے۔

انھوں نے اس ہتھیار کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا ہے جس کے ذریعے اس امریکی ڈرون کو نشانہ بنایا گيا ہے بلکہ صرف یہ لکھا ہے کہ ایک مناسب ہتھیار کے ذریعے یہ کارروائی کی گئی ہے۔

دوسری طرف یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے الصوح کی جانب دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی جنگی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں نے جنوبی سعودی عرب سے یمن میں دراندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔ اس دوران ہونے والی لڑائی میں سعودی اتحاد میں درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے اور ان کا سامان حرب تباہ کردیا گیا۔

دوسری جانب سعودی جنگی اتحاد نے الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الدریہمی سمیت مختلف علاقوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔ سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی اور مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ایک اور اطلاع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے جنوبی یمن کی بندرگاہ بلحاف کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے جہاں یمن مخالف مسلح باغیوں کو تربیت دی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button