اہم ترین خبریںپاکستان

شہید فاؤنڈیشن کی جانب سے شہداء کے بچوں کیلیے مفت بکرا منڈی کا اہتمام

شیعیت نیوز : شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے عید قربان کے موقع پر ملت جعفریہ کے شہداء کے بچوں کیلیے مفت بکرامنڈی کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملت جعفریہ پاکستان کے شہداء کے اہل خانہ کی کفالت کرنے والے اپنی نوعیت کے منفرد ادارے شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے شہداء کے یتیم بچوں کے لیے مفت بکرا منڈی کا اہتمام کیا گیا جس میں شہداء کے بچوں کو قربانی کیلیے مفت بکرے فراہم کیے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ملت جعفریہ کو عید کا تحفہ، کراچی سے مزید دو شیعہ جوان لاپتہ کردیے گئے

شہید فاؤنڈیشن کے نمائندے کا شیعیت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بچوں میں قربانی کے حوالے سے جوش و خروش زیادہ پایا جاتا ہے ایسے میں شہداء کے بچوں کو احساس محرومی سے محفوظ رکھنے کیلیے اطفال شہداء میں گزشتہ کئی سالوں سے بکروں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ملک کے کئی شہروں میں بکرا مندی لگائی جاتی ہتے جہاں شہداء کے بچے آکر قربانی کیلیےبکرے لے جاتے ہیں جہاں ان بچوں کی خوشی دیکھنے کے قابل ہوتی ہے۔

شہید فاؤنڈیشن کے نمائندے نے بتایا کہ اس کے علاوہ شہید فاؤنڈیشن کی جانب سے پورے سال خانوادگان شہداء کی کفالت کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے ،یہ تمام اخراجات مخیر حضرات کے تعاون سے ہی ممکن ہو پاتے ہیں۔

انہوں نے مومنین سے اپیل کی کہ شہداء کے خانوادگان کی کفالت میں شہید فاؤنڈیشن کے ساتھ مالی تعاون کریں تاکہ خانوادگان شہداء کی کفالت کا یہ سلسلہ بغیر کسی تسلسل کے جاری و ساری رہ سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button